ابنا: پاکستانی کی سیاسی پارٹی متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستارنے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ طالبان دہشت گردوں سےپاکستان کی بقااورسلامتی کوسنگین خطرہ لاحق ہے،افواج پاکستان پورے جذبے سے طالبان دہشت گردوں کے ساتھ فیصلہ کن جنگ لڑ رہی ہیں۔ فاروق ستار نے کہا کہ افواج پاکستان سےاظہار ِیکجہتی کیلئےتاریخی جلسہ ہوگا،جلسہ ثابت کردے گا کہ پاکستانی عوام دہشت گردوں کے خلاف ہیں۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ جلسہ یہ بھی ثابت کر دے گا کہ دہشت گردی اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے، جلسے کا مقصد پاکستان میں امن و استحکام قائم کرنا ہے، امن و استحکام پاکستانی عوام کا حق ہے۔ انھوں نے کہا کہ طالبا ندہشت گرد غیر ملکی ایجنڈے پر کام کررہے ہیں۔
.......
/169